مہنگی اشیا،شہریوں نے یوٹیلیٹی سٹورز جانا چھوڑ دیا

مہنگی اشیا،شہریوں نے یوٹیلیٹی سٹورز جانا چھوڑ دیا

پھر خسارہ بڑھنے کا امکان،عملہ بھی گاہک نہ آنے پر پریشانی کا شکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یوٹیلیٹی سٹور پر مختلف اشیاء کے نرخوں میں اضافہ کے باعث لوگوں نے یوٹیلیٹی سٹور پر خریداری کم کردی جس کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹور ایک بار پھر خسارے میں جانے کا امکان ہے ، حکومت کی جانب سے تیل، گھی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے لوگ یوٹیلیٹی سٹورز سے لوگ خریداری کرنے کی بجائے بازار سے خریداری کرنے لگے ہیں جس کی وجہ سے سٹورز کا عملہ بھی گاہک نہ آنے کی وجہ سے پریشان ہے بازاروں میں چینی کی وافر مقدار موجود ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں