ڈپٹی کمشنر ،ایم پی اے عبدالرحمن کا دیہی مر کز ما ل کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر ،ایم پی اے عبدالرحمن کا دیہی مر کز ما ل کا معائنہ

کالاباغ ، کوٹ چاندنہ ، تبی سر اور چا پری کا دورہ ، کیمپ کا تفصیلی جائزہ

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کا ممبر پنجاب اسمبلی عبدالرحمن ببلی خان کے ہمرا ہ کالاباغ ، کوٹ چاندنہ ، تبی سر اور چا پری کا تفصیلی دورہ ۔کو ٹ چاندنہ میں دیہی مر کز ما ل کا معائنہ کیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو میاں عثمان علی کے ہمرا ہ موقع پر ڈیجیٹل گرداوری کے کا م کا معائنہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے نے افغان مہا جر کیمپ کوٹ چاندنہ کا تفصیلی دورہ کیا اور کیمپ میں مکینوں کو فراہم کر دہ سہولیات کا جائز ہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے کیمپ میں قائم ہسپتال ، سکول ، ٹیکنیکل سنٹر ، بہبود آبادی کا ؤنٹر اور نادرا رجسٹریشن سنٹر کا معائنہ کیا ۔انہوں نے کیمپ ایڈمنسٹریٹر آفس میں کیمپ کے مکینوں کے مسائل بھی سنے اور دستیاب وسائل کو بر ؤئے کار لا تے ہو ئے انہیں حل کر نے کا یقین دلا یا ۔اس موقع پر کیمپ کے عمائدین او ر زعماء نے ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے کا خیر مقدم کیا ۔بعدازان ڈپٹی کمشنر نے ایم پی اے ودیگر محکموں کے افسران کے ہمرا ہ کالاباغ میں شلٹر لیس گرلز پرائمری سکول کی مکمل ہو نیوالی عمارت کاتفصیلی معائنہ کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں