12سال سے زائد کے طلبہ کی ویکسی نیشن لازمی :اے سی

12سال سے زائد کے طلبہ کی ویکسی نیشن لازمی :اے سی

اکثر سکولوں کے اساتذہ اور بچوں کی کثیر تعداد نے ویکسین نہیں لگوائی

شاہپورصدر (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر کی زیرِ صدارت ویکسی نیشن اور نصاب میٹنگ، ڈپٹی ڈی ای او، اے ای اوزاور پرائیویٹ سکولز مالکان کی شرکت، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خرم مختار بھنگو کی زیرِ صدارت گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر الیاس باجوہ، تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور پرائیویٹ سکولز کے مالکان نے شرکت کی، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خرم مختار بھنگو نے کہا کہ سرکاری احکامات کے تحت تمام پرائیویٹ سکولز اپنے سٹاف ممبرز اور بارہ سال سے زائد عمر کے طلباء و طالبات کی کورونا ویکسی نیشن کروانے کے پابند ہیں لیکن ابھی تک کے اعداد وشمار کے مطابق اکثر سکولوں کے اساتذہ اور بچوں کی کثیر تعداد نے ویکسین نہیں لگوائی، انہوں نے فائنل وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سربراہان کی تصدیق شدہ انرولمنٹ فراہم کی جائے ۔ قرآن کی لازمی تعلیم اور یکساں نصاب کے حوالے سے بھی موصولہ شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر نے نہائت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر ان سب معاملات کو درست نہ کیا گیا تو متعلقہ سکول کو سِیل کرتے ہوئے ضروری محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں