مستقبل بلاول بھٹو زرداری کا ہے ، ملک شہادت اعوان

مستقبل بلاول بھٹو زرداری  کا ہے ، ملک شہادت اعوان

پیپلز پارٹی کے سینیٹر ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ مستقبل بلاول بھٹو زرداری کا ہے

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وطن عزیز کے عوام سمیت بڑے بڑے سیاسی گروپوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت کا اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کرنا شروع کر دیا ہے ۔ وہ خوشاب شہر میں ضلعی صدر ڈاکٹر نعیم صادق اعوان’ جنرل سیکرٹری مرزا نیاز بیگ’ غلام اکبر بھٹی’ ملک شعیب اعوان’ ڈاکٹر شبیر اعوان ’ ملک باسط اعوان’ ملک طاہر خان سے بات چیت کر رہے تھے ۔ سینیٹر ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو ڈبونے میں نااہل وزیراعظم عمران خان کا بڑا ہاتھ ہے ۔ غریب عوام کو نگلتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہونے کے بعد اب عمران خان کو لانے والے بھی پریشان ہو کر رہ گئے ہیں۔ ۔ سینیٹر ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو ڈبونے میں نااہل وزیراعظم عمران خان کا بڑا ہاتھ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں