انشاء اﷲ جلد ہی ملک سے بحرانوں کا خاتمہ ہوجائیگا،عدنان جان رحمانی

انشاء اﷲ جلد ہی ملک سے بحرانوں کا خاتمہ ہوجائیگا،عدنان جان رحمانی

بھلوال(نمائندہ دنیا )پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ سٹی بھلوال کے رہنما عدنان جان رحمانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے ویژن کے مطابق عوام کی بہتری کیلئے کوشاں ہے۔

انشاء اﷲ جلد ہی ملک سے تمام بحرانوں کا خاتمہ ہوجائیگا ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نیک نیتی کے ساتھ اپنافرض منصبی اداکررہے ہیں اورملک کو کرپشن کے دیمک سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ اس ملک کو لوٹنے والوں کیخلاف برسرپیکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے عوام کو صحت کارڈ سے لیکرنوجوانوں کیلئے روزگارکے مواقع اوربلاسود قرضہ جات کی فراہمی احساس پروگرام کے ذریعے سے غریب اور نادارافرادکی مالی امداد تحریک انصاف کی عوام دوستی کی بہتری مثالیں ہیں ۔اورملک کو کرپشن کے دیمک سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ اس ملک کو لوٹنے والوں کیخلاف برسرپیکار ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں