ذوالفقارحمید اور علی ناصر رضوی کا پولیس ٹرنینگ سکول سینٹر کا دورہ

ذوالفقارحمید اور علی ناصر رضوی کا  پولیس ٹرنینگ سکول سینٹر کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ پنجاب لاہور ذوالفقارحمید اور اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹرنینگ پنجاب لاہور علی ناصر رضوی نے پولیس ٹرنینگ سکول سرگودہا کا دورہ کیا ۔

 ایس پی پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول جویریہ محمد جمیل نے افسران کااستقبال کیا ۔ ٹریننگ سکول کے زیر تربیت جوانوں نے جنرل سلامی پیش کی۔ افسران نے ریکروٹان کی پریڈ کا معائنہ کیا ۔

بعدازاں ریکروٹان زیر تربیت کے میس اور ان کی رہائشی بیرکس اور لاء کلاسسز کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس نے ٹرنینگ کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں او رپولیس ٹریننگ سکول میں اپنے دست مبارک سے پودا بھی لگایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں