اقدام قتل کے 3ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد

اقدام قتل کے 3ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد

سرگودھا(نامہ نگار ) اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان گرفتارکرلئے گئے۔

تھانہ مڈھ رانجھا نے ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا  ہے ۔ گرفتارملزمان محمد اقبال سے رائفل 7 ایم ایم، گلزار احمد سے بندوق 12 بور اور محمد عثمان سے بندوق 12 بور برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں