ایک سال قبل تعمیر اوور ہیڈ واٹر ٹینک میں دراڑیں،چھان بین

ایک سال قبل تعمیر اوور ہیڈ واٹر ٹینک میں دراڑیں،چھان بین

سرگودھا(نامہ نگار ) 107جنوبی میں ایک سال قبل تعمیر ہونیوالی اوور ہیڈ واٹر ٹینک کی بلڈنگ میں نقائص سامنے آنے پر چھان بین کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی، ذرائع کے مطابق ہزاروں خاندانوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے علاقہ میں تیس سال قبل واٹر سپلائی سکیم بنائی گئی جس کے اوور ہیڈ ٹینک کی بلڈنگ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے گزشتہ سال 15مارچ2021کو از سر نو تعمیر کر کے متعلقہ شعبے کے سپرد کی گئی مگر مختصر عرصہ میں اس میں دراڑیں پڑ گئیں۔

تعمیراتی کام میں مبینہ ناقص میٹریل کے استعمال کے پیش نظر مکینوں کی شکایت موصول پر چیف آفیسر ضلع کونسل نے مشترکہ ٹیم تشکیل دیدی جو وزٹ کر کے اپنی رپورٹ حکام کو ارسال کریگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں