عجائب گھر کے بغیر سون ویلی ٹورازم پراجیکٹ ادھورا : ہادی بخش اعوان

 عجائب گھر کے بغیر سون ویلی ٹورازم پراجیکٹ ادھورا : ہادی بخش اعوان

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )یونین کونسل مردوال کے سابق چیئرمین ملک ہادی بخش اعوان نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب کے جنت نظیر علاقہ وادی سون میں عجائب گھر کے قیام کے بغیر سون ویلی ٹورازم پراجیکٹ ادھورا تصور ہوگا۔

 حکومت اس پراجیکٹ میں عجائب گھر کے منصوبہ کی شمولیت یقینی بنائے ۔ جوہرآباد میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتی ہوئے انھوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ یہ علاقہ قدیم تہذیب و ثقافت کا گہوارہ رہا اور وادی سون کے چپے چپے پر آثارِ قدیمہ بکھرے ہوئے ہیں۔ جنھیں ضائع ہونی سے بچانے کیلئے یکجا کرنے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وادی سون کے قدیم مندروں سے چرائی جانیوالی مورتیاں بیرونی ممالک کے عجائب گھروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں