اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کا سستے رمضان با زار ہر نو لی کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کا سستے رمضان با زار ہر نو لی کا دورہ

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ڈاکٹر رضوان اشرف نے سستے رمضان با زار ہر نو لی کا دورہ کیا ۔

انہوں نے مختلف سٹالز کے معائنے کے علا وہ سستی چینی و آٹا سٹال ، یو ٹیلیٹی سٹال اور ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس کو خصوصی طور پر چیک کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے صارفین سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ما ہ رمضان میں شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات بر ؤئے کار لا ئے جارہے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر رضوان اشرف نے تحصیلدار کو ہدایت کی کہ سستے رمضان با زار میں صارفین کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھا جا ئے اور بزرگوں ، خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیل کیا جا ئے اور خانہ پری نہیں ہو نی چاہیے بلکہ اس امر کو ممکن بنائیں کہ صارفین حقیقی معنو ں میں حکو مت کی جا نب سے سستی اشیاء با آسانی خرید سکیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر رضوان اشرف نے سستے رمضان بازار میں شکایا ت کا ؤنٹر ، فرسٹ ایڈ کا ؤنٹر ، صفائی اور دیگر سہولیات کا بھی معائنہ کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مقرر کر دہ نر خوں سے زائد وصول کر نیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے گا ۔انہوں نے سٹالز کے معائنہ کے موقع پر متعلقہ محکموں کے انچارج صاحبان کو بھی ہدایت کی کہ اشیاء ِضروریہ کی وافر مقدار میں فراہمی کے علا وہ معیار کو خصوصی طور پرملحوظ رکھا جا ئے ۔ انہوں نے سستے رمضان بازار میں ڈیو ٹی پر متعین افسران ، اہلکاران کی حاضری بھی چیک کی ۔اس موقع پر تحصیلدار پپلاں رانا محمد الیاس نے بتا یا کہ سستے رمضان با زاروں میں چینی ، آٹا اور ایگر یکلچر فیئر پرائس شا پس پر سبسڈی والی 14اشیاء انتہا ئی کم نر خوں پر فروخت کی جارہی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں