تعلیمی بورڈ سرگودہا کا انٹر میڈیٹ سپلیمنٹریامتحان کے نتائج کا اعلان

تعلیمی بورڈ سرگودہا کا انٹر میڈیٹ سپلیمنٹریامتحان کے نتائج کا اعلان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ سرگودہا نے انٹر میڈیٹ کے دوسرے امتحان (سپلیمنٹری ) کے نتائج کا ا علان کر دیاامتحان میں کل پانچ ہزار 480 امید واروں نے حصہ لیا جن میں سے ایک ہزار 737 کامیاب قرارپائے ۔

کامیابی کا تناسب 31.70 فیصد رہا۔ کمشنر؍چیئرمین تعلیمی بورڈ محمد اجمل بھٹی نے ایک سادہ تقریب میں کمپیوٹر کابٹن دبا کر نتیجہ آن لائن کیا۔ تقریب میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر محسن عباس اور کنٹرولر امتحانات ریاض قدیر بھٹی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔ کمشنر محمد اجمل بھٹی نے چارج سنبھالنے کے بعد تعلیمی بورڈ کا پہلا دورہ تھا جہاں ان کا افسران نے پرتپاک استقبال کیا ۔ سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر محسن عباس نے انتظامی امور سمیت دیگر ایشوز پر انہیں بریفنگ دی جبکہ کنٹرولر امتحانات ریاض قدیر بھٹی نے انٹر میڈیٹ کے دوسرے امتحان کے نتائج کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں