سرگودھا یونیورسٹی میں امورِ خانہ داری کے پر جیکٹس کی نمائش

سرگودھا یونیورسٹی میں امورِ خانہ داری کے پر جیکٹس کی نمائش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے زیرِ اہتمام امورِ خانہ داری کے مختلف آئیڈیاز پر مشتمل پراجیکٹس کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں ہوم اکنامکس کے طلبا و طالبات نے گھر پر بننے والے مختلف کھانوں، سجاوٹی سامان، ملبوسات، دستکاری کے نمونوں اور گھریلو ضروریات کی دیگر اشیاء پر مشتمل سٹالز لگائے ۔ نمائش کا افتتاح ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر اطہر ندیم نے کیا جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن ڈاکٹر انجم مرتضیٰ، ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر شاہد محمود رانا اور دیگرفیکلٹی ممبران بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر اطہر ندیم نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان آئیڈیاز کو مارکیٹ میں متعارف کرانا چاہیے ، طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپنے آئیڈیاز کا اطلاق پیشہ ورانہ زندگی میں بھی کریں تاکہ وہ کامیاب کاروباری شخصیت بن کر معاشی استحکام حاصل کر سکیں اور ملکی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں۔ طلبہ نے اس موقع پر فیملی اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پر مشتمل ایک تجرباتی پراجیکٹ کو بھی نمائش کا حصہ بنایا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں