صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات نئی حلقہ بندیوں پرہونگے :عامر جاوید

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریجنل الیکشن کمشنر سرگودھا و ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر خوشاب چودھری عامر جاوید نے واضح کیاہے کہ قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات پرانی حلقہ بندیوں پر جبکہ صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات نیو حلقہ بندیوں پرہونگے ۔
عام انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اور تمام امیدواروں سے بمطابق قانون یکساں سلوک کیا جائے گا۔