یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز سے منایا جائے گا:ڈپٹی کمشنر

یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز سے منایا جائے گا:ڈپٹی کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے کہا ہے کہ 5فروری 2023 آج بروز اتوار کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز سے منایا جائے گا۔

 اس حوالے سے سیمینار صبح 10بجے آرٹس کونسل کمپلیکس میں منعقد ہوگا۔ کشمیری شہدا کی یاد میں ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی جائے گی اور سیمینار کے اختیام پر ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی میں تمام سرکاری محکموں کے افسران، ملازمین،وکلا، تاجر رہنما اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے ۔ تمام اہم مقامات پر پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرائے جائیں گے ۔ سرکاری دفاتراور اہم شاہراؤں پر کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بینرز اور پینا فلیکس آویزاں کیے جائیں گے ۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سکولوں، کالجز، یونیورسٹیوں میں سیمینارز اور تقاریری مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں