بھاگٹانوالہ پولیس نے ڈی پی او محمدطارق عزیز کوپھولوں کی پتیاں نچھاورکرکے الودع کیا

بھاگٹانوالہ پولیس نے ڈی پی او  محمدطارق عزیز کوپھولوں کی  پتیاں نچھاورکرکے الودع کیا

بھاگٹانوالہ(نماندہ دنیا) ازمبشرفیاض چودھری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدطارق عزیز کا الوداعی کاروان بھاگٹانوالہ پہنچنے پر بھاگٹانوالہ پولیس نے پُرتپاک استقبال کیاگیا۔۔۔

 ایس ایچ او شمشیر احمد جو ئیہ اور اس کی ٹیم نے ڈی پی او سرگودھا کو بھاگٹانوالہ سے پھولوں کی پتیاں نچھاورکرکے نیک خواہشات کے ساتھ الودع کیا اس موقع پر استقبال کیلئے بھاگٹانوالہ کے المشہورپھیرو موڑ پر استقبالیہ کیمپ منعقد کیاگیا جس میں علاقہ کی معزز شخصیات سمیت ایس ایچ او بھاگٹانوالہ شمشیراحمد جو ئیہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر رانا محمدارشد ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران لاڑا سمیت بھاگٹانوالہ پولیس کی ٹیم نے شرکت کی ۔شاندار استقبال پر ڈی پی اوسرگودھا محمدطارق عزیز نے بھاگٹانوالہ پولیس کاشکریہ اداکیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں