لیزر لینڈ لیو لر کا حصول ،میانوالی میں درخواستوں کی وصولی جاری

لیزر لینڈ لیو لر کا حصول ،میانوالی میں درخواستوں کی وصولی جاری

میانوالی (نامہ نگار)محکمہ زراعت (اصلاح آبپا شی) میانوالی کے زیر اہتما م باران علا قوں میں کمانڈایر یا کے اضا فہ کا قومی پروگرام کے تحت لیزر لینڈ لیو لر کے حصول کیلئے ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت (اصلا ح آبپا شی) ضلع میانوالی میں درخواستوں کی وصولی جاری۔

درخواستیں وصول کر نے کی آخری تاریخ پندرہ فروری 2023ہے ۔ ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت (اصلاح آبپا شی) نے بتایا کہ بارانی علاقوں میں کمانڈایر یا پروگرام کے تحت اضافہ کے قومی پروگرام کے تحت دولاکھ پچاس ہزار روپے فی یو نٹ سبسڈی کے تحت کسانوں کو فراہم کیا جا ئے ۔ انہوں نے بتایا کہ درخواست دہندہ کے پا س لیزر لینڈ لیو لر کے حصول کیلئے ذاتی ٹریکٹر، مالک /خود کاشتکار /مزارع/زرعی گریجو یٹ کے ساتھ ہے بارہ ایکٹر سے زیا دہ بارانی رقبہ ضلع میانوالی میں نہ ہو اور درخواست دہندہ اپنے علاقہ میں منصوبہ کی مدت کے دوران سالانہ 300 ایکٹر زمین کی ہمواری کیلئے خدمات سرانجام کر نے کیلئے تیار ہو۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (اصلاع آبپا شی) نے بتا یا کہ اہل درخواست گزاروں کو لیز ر یو نٹ کی الاٹمنٹ ڈپٹی کمشنر میانوالی کی زیر نگرانی قائم ضلعی کمیٹی کر ے گی۔ جس کیلئے اگر ضروری ہو ا تو قرعہ اندازی ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ خواہشمند حضرات محکمہ زراعت پنجاب کے شعبہ اصلاح آبپا شی کی ویب سائیٹ www.ofwm.agripunjab.govt.pk سے ڈاؤن لوڈ کیلئے جاسکتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں