پنجاب میں بائیو گیس پلانٹس لگانے کے منصوبہ کی منظوری

پنجاب میں بائیو گیس پلانٹس لگانے کے منصوبہ کی منظوری

سرگودھا(نامہ نگار )انرجی ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے گیس کی کمی پر قابو پانے کیلئے ۔۔۔

صوبہ میں بائیو گیس پلانٹس لگانے کے منصوبہ کی منظوری دیدی، ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلئے ابتدائی طور پر سرگودھا اور گجرات ڈویژنز کا انتخاب کیا گیا ہے ، جہاں پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر مختلف علاقوں میں بائیو گیس پلانٹس نصب کئے جائیں گے ، اس ضمن میں کمشنر ز کی سربراہی میں خصوصی کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جن میں ریجنل الیکٹرک انسپکٹرز، ڈائریکٹوریٹ آف پاور پراجیکٹ اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے نمائندے ممبران ہونگے ، کمیٹیوں کے جاری ٹی او آرز کے مطابق بائیوگیس پلانٹس لگانے کے خواہش مندوں کا دیئے گئے میرٹ پر انتخاب کر کے مشروط اجازت نامے دیئے جائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں