ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کی زیر صدار ت ڈیلی پراگرس ریویو اجلاس

ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کی زیر صدار ت ڈیلی پراگرس ریویو اجلاس

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کی زیرصدار ت ڈیلی پراگرس ریویو اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر ندیم رضا ملک نے ڈپٹی کمشنر کو گذشتہ پانچ روزہ پولیو مہم، جیل میں قیدی مریضوں کی سکریننگ کیمپ، ہفتہ صحت کے انتظامات اور بنیادی مراکز صحت میں علاج معالجہ اور صفائی کے نظام سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس میں محکمہ ایجوکیشن، لائیوسٹاک، پاپولیشن، سوشل ویلفیئر، سپورٹس، پیسٹی سائیڈ، زراعت اور میونسپل کمیٹی کے افسران نے اپنے محکموں کی گذشتہ روز کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں