جلالپور کینال پراجیکٹ زیر التوا،کسانوں،کاشتکاروں میں بے چینی

جلالپور کینال پراجیکٹ زیر التوا،کسانوں،کاشتکاروں میں بے چینی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)عظیم نہری منصوبہ جلالپور کینال پراجیکٹ پایہ تکمیل تک نہ پہنچنے پر ضلع خوشاب کے کسانوں اور کاشتکاروں میں شدید اضطراب۔۔۔

 اور بے چینی پائی جاتی ہے ، یہ نہری منصوبہ1898 میں تشکیل دیا گیا تھا اور رسول بیراج کی تعمیر کے دوران اس کیلئے باقاعدہ سورس پوا ئنٹ بھی رکھا گیا تھا لیکن بعض وجوہات کی بنا پر کام شروع نہ کرایا جا سکا، اور یہ پراجیکٹ70برس تک لٹکا رہا ، 2014میں مسلم لیگ(ن) کے دورا قتدار میں نوازشریف نے اس پر کام شروع کرانے کی سنجیدہ کوشش کی ،تخمینہ32 ارب روپے لگایا گیا ،پراجیکٹ پیپر ورک کے مراحل میں تھا کہ حکومت تبدیل ہو گئی ، عمرا ن خان نے 26دسمبر2019کو عظیم نہری منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور اسے ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروانے کی نوید سنائی لیکن یہ منصوبہ ضلع کی حدود سے باہر نہیں نکل سکا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں