الیکشن التوا کا نوٹیفکیشن عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے ، گل اصغر بگھور

 الیکشن التوا کا نوٹیفکیشن عدالتی فیصلوں  کی خلاف ورزی ہے ، گل اصغر بگھور

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا ہے۔۔۔

 کہ تحریک انصاف آئین شکنی اور جمہوریت دشمن سازشوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے اور امپورٹڈ ٹولئے کی جانب سے اٹھائے جائے جانیوالے ہر ماورائے اقدام پر مزاحمت کرے گی، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حکومت کے ایما پر اٹھایا جانیوالا صوبائی الیکشن کا التوا کا نوٹیفکیشن عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے ، انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی تشکیل کا مقصد صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد تھا لیکن نگران وزیر اعلیٰ نے امپورٹد ٹولے کی کٹھ پتلی کا کردار ادا کیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں