شمشیر ٹاؤن:سیوریج اور صفائی کا نظام انتہائی ابتر ہو گیا

 شمشیر ٹاؤن:سیوریج اور صفائی کا نظام انتہائی ابتر ہو گیا

سرگودھا(نامہ نگار) شمشیر ٹاؤن میں سیوریج اور صفائی کا نظام انتہائی ابتر ہونے پرمکینوں کو سخت مشکلات در پیش ہیں۔

 وزیر اعلیٰ پٹیشن سیل سے رجوع کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صحت و صفائی کی سہولیات فراہم کرنے والے ذمہ داروں کی عدم توجہ کا شکار ہو کر ر ہ گئے ہیں، میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام عرصہ سے نظر انداز کر رہے ہیں، گلی محلوں سے گندگی کے ڈھیر اور کھڑے گندے پانی نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے ، اٹھنے والے تعفن کے باعث سانس لینا دوبھر ہو چکا ہے ، درجنوں شکایات کے باوجود عملہ نہیں آتااور سائلین کو خوار کرنا معمول بنا ہوا ہے ، جس پر ڈائریکٹر پٹیشن سیل نے ڈپٹی کمشنر کو اہل علاقہ کی داد رسی کر کے عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں