4روز بعد بینک اوپن،لین دین کرنیوالوں کا رش

4روز بعد بینک اوپن،لین دین کرنیوالوں کا رش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)4 روز بند رہنے کے بعد بینکوں میں معمول کی سرگرمیاں بحال ہوتے ہی لین دین کرنیوالوں کا رش دیکھنے میں آیا۔۔۔

 سوموار کے روز بنکوں کے اوقات کار میں ابہام کی وجہ سے لوگوں کیساتھ ساتھ بنکوں کے عملہ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا صارفین کا کہنا تھا کہ جس ملک میں بنک چار دن بند رہیں اس ملک میں خاک کاروبار ہوگا اور معیشت مضبوط ہوگی حکومت فوری طور پر بنکوں میں ہفتہ وار ایک تعطیل کا اعلان کرے تاکہ لوگوں کو لین دین میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں