اراضی کے تنازع پر فائرنگ ،2بچے شدید زخمی ہو گئے

 اراضی کے تنازع پر فائرنگ ،2بچے شدید زخمی ہو گئے

قائد آباد( نمائندہ دنیا)اراضی کے تنازع پر فائرنگ کر کے دو بچوں کو شدید زخمی کردیا گیا، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔۔۔

 نواحی موضع امیروالہ کے رہائشی عارف ، زبیر ، عبدالقیوم کے درمیان اراضی کا تنازع چل رہا تھاکہ عارف‘ زبیر‘ عبدالقیوم نے غلام محمد پر فائر کھول دیا ، جو بچ گیااسی دوران دوبچے بلال، صفی اللہ فائرنگ کی زد میں آجانے کے باعث شدید زخمی ہو گئے ہیں، پولیس تھانہ قائد آباد نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں