ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کا ہاکی سٹیڈیم میں آٹا فراہمی پوائنٹ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کا ہاکی  سٹیڈیم میں آٹا فراہمی پوائنٹ کا دورہ

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں نے ہاکی سٹیڈیم میں مفت آٹے کی فراہمی کیلئے بنائے گئے ڈسٹری بیویشن پوائنٹ کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد جاوید گورائیہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سعد بن خالد اور اسسٹنٹ کمشنر عزیر علی خان بھی ان کے ہمراہ تھے ، ڈپٹی کمشنر نے مفت آٹے کی تقسیم کے عمل کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی کہ کل سے ہاکی اسٹیڈیم میں کمپیوٹر ائزاڈ شناختی کارڈ سکینگ کے کاؤنٹر کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ مفت آٹے کے حصول کیلئے آنے والے لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں