فری آٹا فراہمی بلاشبہ ایک بڑا حکومتی اقدام :ڈی سی بھکر

 فری آٹا فراہمی بلاشبہ ایک بڑا حکومتی اقدام :ڈی سی بھکر

بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کا ڈی پی او محمد نوید کے ہمراہ فری آٹا پوائنٹس ماڈل بازار،ضلع کونسل۔۔۔

 اور سپورٹس جیمنیزیم کا دور۔ا س موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام کے بابرکت مہینہ میں شہریوں کو فری آٹا کی دستیابی بلاشبہ ایک بڑا حکومتی اقدام ہے جس سے ہر رجسٹرڈ شہری مستفید ہورہا ہے اس ضمن میں ضلع بھر کے پوائنٹس پر منظم انداز میں آٹا کی تقسیم کا عمل برقرار رکھے ہوئے ہیں اور لمحہ بہ لمحہ پوائنٹس کی کنٹرول روم سے مانیٹرنگ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آٹا پوائنٹس پر آنیوالے رجسٹرڈ افراد نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں تمام رجسٹرڈ افراد کو آٹا میسر ہوگا تمام پوائنٹس پر اضافی افرادی قوت استعمال میں لائی گئی ہے اور آٹا تقسیم کا عمل دن رات جاری رکھا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ شہری ضلعی انتظامیہ و پولیس سے تعاون جاری رکھیں انشا اﷲ آٹے کی تقسیم کا عمل پر امن اور منظم انداز میں اختتام پذیر ہوگا۔اسموقع پر ڈی پی او محمد نوید نے بھی عوام الناس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے تمام پوائنٹس پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں پولیس کے جوان انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ہمہ تن کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کریں اور نظم و ضبط کو برقرار رکھیں تاکہ تمام رجسٹرڈ افراد میں مفت آٹا کی تقسیم کا عمل شفاف انداز میں مکمل کیا جاسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں