زین پور بھیرہ میں فری میڈیکل کیمپ ‘600مریضوں کا چیک اپ‘ادویات مفت فراہم

 زین پور بھیرہ میں فری میڈیکل  کیمپ ‘600مریضوں کا  چیک اپ‘ادویات مفت فراہم

بھیرہ(نامہ نگار)الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام زین پور بھیرہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں 600سے زائد مریضوں کا فری میڈیکل چیک اپ اور انہیں ایک ہزار روپیہ تک کی ادویات مفت دی گئیں کیمپ انچارج مہر طیب عباس مہر غلام ربانی اور مہر محمد بلال طاہری نے بتایا کے اس ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر شجاع الرحمن، ڈاکٹر افتخار احمد، فزیو ڈاکٹر خورشید، میڈیکل ڈاکٹر جاوید اور جنرل سیکرٹری تنظیم الاخوان پنجاب حکیم عبدالماجد اعوان نے مریضوں کا چیک اپ اور ان کے لئے ادویات تجویز کیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں