دانش سکول کی طالبات کیلئے فری لانسنگ سے متعلقہ تربیتی سیشن

دانش سکول کی طالبات کیلئے فری لانسنگ سے متعلقہ تربیتی سیشن

میانوالی (نامہ نگار)دانش گرلز سکول میانوالی کا عہدِ حاضر کے ترقیاتی و تعمیری رجحانات تک رسائی کیلئے اگلا قدم‘دانش سکول کی طالبات کے محفوظ مستقبل کے لیے فری لانسنگ سے متعلقہ تربیتی سیشن کا کامیاب انعقاد۔

پرنسپل دانش محترمہ فریحہ سلیم بخشی کی ایما پر دانش گرلز سکول کی طالبات کو معاشرے کا جاندار و موثر رکن بنانے کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی فری لانسنگ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد نہ صرف دورِ حاضر کے بدلتے معاشی و عملی تقاضوں کا احاطہ کرنا بلکہ دراصل ان جدید طریقہ ہائے تربیت کو اپناتے ہوئے طالبات کے درخشاں مستقبل جیسے نصب العین کا حصول ہی مقصودِ منتظم نظر آیا۔ فری لانسنگ سنٹر میانوالی سے ملک شہباز اختر، لیڈ سپیشلسٹ مع محمد اقبال اور محترمہ رابعہ احمد نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو کمال مہارت سے استعمال میں لاتے ہوئے نہایت موثر ، جامع اور منظم تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں فری لانسنگ کے ابتدائی مراحل اور طریقہ کار کو باقاعدہ ملٹی میڈیا پریزنٹیشنز کے ذریعے متعارف کرایا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں