مزدوروں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سہولیات نہ مل سکیں

 مزدوروں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سہولیات نہ مل سکیں

سرگودھا(نامہ نگار ) اپ گریڈ کے باوجود تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال 46جنوبی میں اہل علاقہ اور پتھر مارکیٹ کے ہزاروں مزدوروں کو علاج معالجہ کی مطلوبہ سہولیات دستیاب نہ ہو سکیں اور۔۔۔

 کروڑوں روپے کے فنڈز ضائع ہوتے نظر آ رہے ہیں طبی سہولیات کی دستیابی کیلئے لوگوں کو بدستور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیل کے مطابق 46 جنوبی کے پچیس سے تیس ہزار افراد کے علاوہ دس ہزار سے زائد پہاڑ ی مزدوروں کے علاج معالجہ کیلئے علاقے میں یہ واحد ہسپتال ہے جس کی اپ گریڈیشن چند سال قبل عمل میں آئی، مگر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سطح کی طبی سہولیات کا تاحال فقدان ہے اسکے ساتھ ساتھ ہسپتال کی واحد ایکسپرے مشین اپنی مدت پوری ہونے سے قبل ہی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی خستہ حالت میں پڑی ہے ، جس کے نتائج مشکوک ہیں، ہسپتال کیلئے ہیلتھ اتھارتی کی جانب سے کوئی ایمبولینس سروس نہیں مہیا کی گئی، شوگر یا دیگر امراض کی ادویات کا فقدان ہے ،مریضوں کیلئے آکسیجن کی سہولت بھی نہیں، سکیورٹی اور صفائی کے انتظامات بھی انتہائی ابتر ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں