ریونیو خدمت کچہریوں میں مخصوص شکایات کی شنوائی ،نمبرالاٹ

 ریونیو خدمت کچہریوں میں مخصوص شکایات کی شنوائی ،نمبرالاٹ

سرگودھا(نامہ نگار )بیوروکریسی کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے باعث ماہانہ ریونیو کچہریاں اپنی افادیت پیدا نہیں کر سکیں اور متعلقہ شعبوں کے بارے میں عوامی شکایات کم ہونے کی بجائے ہر مرتبہ بڑھ رہی ہیں ،یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ ۔۔۔

کھلی کچہری میں مخصوص شکایات سنی جاتی ہیں اور باقی شکایت گزاروں سے ماتحت عملہ درخواستیں وصول کر کے نمبر الاٹ کر دیتا ہے ،بظاہر ماہانہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد صرف سب اچھا کی رپورٹ تک محدود ہے جبکہ ریونیو کے لگ بھگ تمام شعبہ جات میں لوگوں کو قانونی پیچیدگیوں میں ڈال کر صرف رشوت کیلئے ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے بالخصوص رجسٹریشن برانچ جس کے اندرونی معاملات انتہائی دگرگوں ہیں کو ایک مخصوص مافیا نے ہائی جیک کر رکھا ہے ،جس کی وجہ سے نہ صرف محکمہ کی کارکردگی داؤ پر لگی ہوئی ہے بلکہ ریونیو کھلی کچہریوں کا مقصد بھی فوت ہو چکا ہے ،سائلین کی ایک بڑی تعداد نے ارباب اختیار سے صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کھلی کچہریوں سے حقیقی استفادہ اور محکمہ کے خود ساختہ مسائل ختم کر کے سائلین کو ریلیف دیا جا سکے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں