تعمیراتی سکیموں کے منجمد فنڈز بحال کر دئیے گئے

 تعمیراتی سکیموں کے منجمد فنڈز بحال کر دئیے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر ہاوسنگ ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بیرسٹر سیدا ظفر علی ناصر نے تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے۔۔۔

 وہ جاری فنڈز کا شفاف انداز میں استعمال یقینی بناتے ہوئے رواں مالی سال میں 70 فیصد تک مکمل سکیموں کی سو فیصد تکمیل یقینی بنائیں، الیکشن کمیشن کی ہدایات پر تعمیراتی سکیموں کے منجمد فنڈز بحال کر دئیے گئے ہیں۔ تعمیراتی محکمے دن رات کام کرکے فنڈز کے سو فیصد استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ عوامی سکیمیں بروقت مکمل ہو سکیں، وزیر ہاؤسنگ نے یہ احکامات کمشنر آفس سرگودھا میں مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیئے ۔کمشنر محمد اجمل بھٹی ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ، ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی، ڈی جی ایس ڈی اے افتخار علی اور ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ انوار الحق طور سمیت انہار ، زراعت ، میونسپل کارپوریشن ، سوشل ویلفیئر ، سول ڈیفنس ، ہاؤسنگ، اوقاف اور دیگر محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی اور اپنے محکموں سے متعلق صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ وزیر ہاؤسنگ نے صوبہ بھر میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی عرصہ دراز سے زیر التواء سکیموں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں