زیر زمین آلودہ پانی استعمال کرنے سے شہری امراض کا شکار

 زیر زمین آلودہ پانی استعمال کرنے سے شہری امراض کا شکار

کندیاں(نمائندہ دنیا)زیر زمین آلودہ پانی استعمال کرنے سے شہری موذی امراض کا شکار ہونے لگے اہل علاقہ کا ارباب اختیار سے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا مطالبہ۔۔۔

دریائے سندھ میں چشمہ بیراج کی جھیلوں میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں گیلن سیوریج کا گندہ پانی شامل ہونے سے جہاں آبی حیات کی نسل کشی ہورہی ہے وہیں دوسری طرف جھیلوں میں شامل ہونے والے سیوریج کے پانی سے کندیاں شہر کا زیر زمین پانی بھی آلودہ ہو رہا ہے آلودہ پانی استعمال کرنے سے شہری ہیپا ٹا ئٹس ،معدے اور آنتوں کے امراض میں مبتلا ہوکر ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں اہل علاقہ نے صاف پانی کی فراہمی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کندیاں شہر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں