صوبائی وزیر ہاؤسنگ کا فیملی پارک کا دورہ،پودے بھی لگائے

صوبائی وزیر ہاؤسنگ کا فیملی پارک کا دورہ،پودے بھی لگائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ہاؤسنگ بیر سٹر سید اظفر علی ناصر نے فیملی پارک کا دورہ کیا۔۔۔

 اور کمپنی باغ و بوٹانیکل گارڈن، پارکس میں عوام کو مزید بہتری تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہدایات دیں ، ڈی جی پی ایچ اے سید توقیر حیدر کاظمی نے بریفنگ دی ، بوٹانیکل گارڈن میں شجر کاری مہم کے حوالہ سے پودے بھی لگائے گئے ، تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے تفصیلی دورہ کے موقع پر صوبائی وزیر نے گذشتہ روز پی ایچ اے کے زیر اہتمام فیملی انٹر ٹینمنٹ پارک، کمپنی باغ و بوٹانیکل گارڈن کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے سید توقیر حیدر کاظمی نے انہیں پارکس میں جاری پی ایچ اے کے اقدامات اور آئندہ منصوبہ جات کے حوالہ سے مفصل بریفنگ دی ، اس موقع پر انہوں نے ڈی جی پی ایچ اے سید توقیر حیدر کاظمی کے ہمراہ بوٹانیکل گارڈن میں شجر کاری مہم کے حوالہ سے پودے بھی لگائے اور ملک و قوم کی بقاء و سلامتی کیلئے اجتماعی دعا بھی مانگی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں