پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی، محکمہ ایکسائز کا غلہ منڈی میں ایکشن، 7 شیڈ سیل کر دئیے

پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی، محکمہ ایکسائز کا غلہ منڈی میں ایکشن، 7 شیڈ سیل کر دئیے

سرگودھا(نامہ نگار)سیکرٹری ایکسائز پنجاب کے حکم پر غلہ منڈی میں قائم شیڈوں کو پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے پر سیل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

 پہلے مرحلے میں لاکھوں روپے ٹیکس ادا نہ کرنے والے 7 شیڈز کو سیل کر دیا گیا، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سیکرٹری ایکسائز پنجاب مسعود مختار نے اچانک سرگودھا کا دورہ کیا، پراپرٹی ٹیکس کی وصولی پر بریفنگ کے دوران سرکل 1 پر ای ٹی او سرگودھا نے بتایا کہ غلہ منڈی سرگودھا کے 70 تاجروں کے ذمہ شیڈوں کی مد میں 17 لاکھ کے قریب ٹیکس واجب الادا ہے ، جس پر سیکرٹری ایکسائز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور سرکاری ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنانے کا حکم دیا تھا، جس پر کمیٹی تشکیل دی اور تمام دکانداروں سے ٹیکس وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے ، جس پر محکمہ ایکسائز نے پہلے مرحلے میں سات دکانوں جن کے ذمہ 2 لاکھ 56 ہزار روپے کا ٹیکس بنتا تھا کو سیل کر کے رپورٹ سیکرٹری ایکسائز پنجاب کو کر دی ہے ، جبکہ باقی شیڈ مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں