تحصیل شاہ پور میں عوامی ریونیو خدمت کچہری کا انعقادکیا گیا

 تحصیل شاہ پور میں عوامی ریونیو خدمت کچہری کا انعقادکیا گیا

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) تحصیل شاہ پور میں دوسرے روز بھی عوام کے ریونیو سے متعلق مسائل کے حل کیلئے عوامی ریونیو خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔۔

اسسٹنٹ کمشنر فروہ بتول نے تحصیل آفس میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ،اس موقع پراے ڈی ایل آر غلام اللہ بورڑانہ، تحصیلدار شاہ پور ملک شاہد اقبال نائب تحصیلدار مظہر حسین میکن نائب تحصیلدار اختر عباس خان ،ریڈر اے سی رانا عبدالخالق،ریڈرنائب تحصیلدارسجاد حسین،سکندر عباس،قانونگو، پٹواری عملہ لینڈ ریکارڈ بھی موجود تھے اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر شاہ پور نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد سائلین کی شکایات کا ایک چھت تلے ازالہ کرنا ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے ریونیو عوامی خدمت کچہری حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے جہاں ریونیو سے متعلق عوام کے مسائل ایک ہی چھت تلے حل کئے جاتے ہیں انہوں نے ریونیو سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ عوام تک رسائی آسان بنائیں تاکہ ریونیو سے متعلق ان کے مسائل کو فوری حل کیا جا سکے اور کھلی کچہری لگانے کا مقصد پورا ہو سکے ۔ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں جو درخواستیں وصول ہوئیں جو کہ درستگی ریکارڈ، رجسٹری، انتقالات کے اندراج اورریونیو سے متعلق دیگر معاملات بارے تھیں ان درخواستوں میں سے زیادہ تر کو موقع پر ہی حل کر دیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں