شاہ پور:اولڈ بس سٹینڈ پر لیٹرین بلاک فعال ہونے سے پہلے ناکارہ

شاہ پور:اولڈ بس سٹینڈ پر لیٹرین بلاک فعال ہونے سے پہلے ناکارہ

شاہ پور (نمائندہ دنیا)اولڈ بس سٹینڈ شاہ پور پر لاکھوں روپے کی لاگت سے عوام کی سہولت کیلئے تعمیر کیا جانے والا لیٹرین بلاک فعال ہونے سے پہلے ہی ناکارہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا۔

 دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں ۔ سیوریج کا نظام تباہ ہو گیا ۔ بلاک کے چاروں طرف گندگی کے ڈھیر لگ گئے ۔ رکشا ڈرائیوروں نے سرکاری جگہ پر قبضہ کر لیا ۔ لیٹرین بلاک کی تعمیر مکمل ہوئے تین سال ہو چکے ہیں لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسے فعال نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے حکومتی خزانے سے خرچ کئے گئے لاکھوں روپے ضائع ہو گئے ۔ انجمن شہریاں کے صدر ، اعجاز اعوان ، عثمان حیدر ، محمد عمران صفدر کھوکھرنے کہا کہ چند سال قبل بازار میں آنے والے خریداروں کی سہولت کیلئے لیٹرین بلاک کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا جس کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے لیکن ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے یہ استعمال سے پہلے ہی ناکارہ ہو گیا انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور سے مطالبہ کیا کہ اس لیٹرین بلاک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا نوٹس لیا جائے اور اس کی از سرنومرمت کرتے ہوئے اسے عوام کیلئے کھولا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں