چلڈرن ہسپتال لاہور واقعہ،ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری

چلڈرن ہسپتال لاہور واقعہ،ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹرز پر تشدد کے معاملہ پر ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال اور ضلع بھر کے ٹی ایچ کیو، بی ایچ یو سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں پانچویں روز بھی ہڑتال کا سلسلہ جاری رہا۔

 آؤٹ ڈور، لیبارٹری، الٹرا ساؤنڈ سمیت دیگر شعبے بند، دور دراز سے آئے مریض پریشان، ادویات کے بغیر لوٹنے لگے ، ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ، ڈاکٹر نصر رانجھا، ڈاکٹر اسامہ بن سعید، ڈاکٹر عثمان، ڈاکٹر حارث، ڈاکٹر دانش، ڈاکٹر حسن افضال، ڈاکٹر شاہد انور، ڈاکٹر زوہیب سمیت ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کا پانچویں روز بھی احتجاج جاری، اس موقع پر احتجاجی شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت فی الفور سکیورٹی بل منظور کرے ، تا کہ ڈاکٹرز کو تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں