برف کے بلاک کی قیمت میں مزید 100روپے کا اضافہ

برف کے بلاک کی قیمت میں  مزید 100روپے کا اضافہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہر اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافے اور کھپت بڑھنے پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ۔۔

کارخانہ مالکان نے برف کے بلاک کی قیمت میں مزید 100 روپے تک کا اضافہ کردیا اور مقررہ ایک من کی بجائے 30سے 35کلو کا بلاک 1ہزار روپے تک پہنچ گیا، کئی علاقوں میں برف کی دستیابی بھی بند ہو گئی جس سے غریب افراد ٹھنڈے پانی کی سہولت سے بھی محروم ہو گئے ، پھٹہ مالکان کا کہنا ہے کہ فیکٹریوں کی انتظامیہ مصنوعی قلت پیدا کر کے صورتحال سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے ، جس کا اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں