سردار محمد سبطین خان اپنے آبائی علاقہ پپلاں کا دورہ کریں گے
کندیاں (نمائندہ دنیا)سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان کل سے اپنے آبائی علاقہ پپلاں ضلع میانوالی کا دورہ کریں گے، ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ‘اس موقع پر حلقہ پی پی 88 کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔۔۔
اور حلقہ کی عوام کو درپیش مسائل کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا دورے کے موقعہ پر حلقہ میں عزیز و اقارب اور ووٹر سپورٹرز کے فوت شدگان کے گھروں پر جاکر فاتحہ خوانی اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کریں گے سپیکرپنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان کے متوقع دورہ کیلئے پروٹوکول سکواڈ کیلئے مختلف اضلاع کی انتظامیہ کو سیکورٹی پلان کیلئے آرڈر جاری کر دیئے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments