جماعت اہلحدیث مشاورت سے الیکشن میں جائیگی،مولانا عبدالوہاب روپڑی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )جماعت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی امیر شعبہ سیاسی امور حافظ مولانا عبدالوہاب روپڑی نے امیر پنجاب عبدالوحید شاہد روپڑی،ضلعی امیر لاہور حافظ امجد اقبال گھمن کے ہمراہ سرگودھا کا ایک روزہ دورہ کیا ۔۔
انہوں نے 90شمالی میں جماعت اہلحدیث کے دیرینہ ساتھی مولانا محمد طفیل کی وفات پر ان کے بیٹے پروفیسر عبدالغفار سے تعزیت کی ، مولانا عبدالوہاب روپڑی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ملک کی معاشی صورتحا ل نے ہر طرف بے چینی پھیلا رکھی ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی ارباب اختیار عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے انہیں ریلیف دیں، کیونکہ اس سے افراتفری ، بے یقینی بڑھنے کے ساتھ ساتھ غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن ہوتا جا رہا ہے ، عبدالوہاب روپڑی نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں جماعت اہلحدیث مشاورت سے فیصلہ کرکے میدان میں اترے گی۔