ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہ پور میں 4 روزہ پولیو تربیتی ورکشاپ شروع
شاہ پور(نمائندہ دنیا) تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال شاہ پور میں چار روزہ پولیو تربیتی ورکشاپ شروع ہو گئی جس میں محکمہ صحت کے تحصیل شاہ پور کے ویکسی نیٹروں اور دیگر سٹاف نے حصہ لیا۔ ماسٹر ٹرینر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عدنان اصغر نے تربیت دی۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کیلئے پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا چاہئیں۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں اس مرتبہ پولیو کے قطروں کے ساتھ وٹامن اے کے کیپسول بھی پلائے جائینگے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اپاہج ہونے سے بچائیں اور انہیں پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ پولیو مہم دو اکتوبر سے سات اکتوبر تک جاری رہے گی جس کیلئے 16یوسی ایم اوز 53ایریا انچارج 275 موبائل ٹیمیں 7فکس 5ٹرانزٹ 2رومنگ ٹیمیں شامل ھیں جبکہ تحصیل کے 62080 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے ۔