لڑکی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں ‘ حالت نازک
جوہرآباد(نمائندہ دنیا)جمالی بلوچاں میں 15سالہ لڑکی حمیرا نسیم نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔اسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد منتقل کیا۔
جہاں شعبہ ایمرجنسی میں اس کامعد ہ واش کرنے کے بعدسے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا ریفر کر دیاگیا۔