گھر سے 9لاکھ کا سونا،1لاکھ ‘30ہزار روپے ،کپڑے چوری
شاہ پور(نمائندہ دنیا)اہل خانہ رات کو صحن میں سوئے ھوئے تھے کہ نامعلوم چور صندوق کے تا لے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سونا،نقدی اور قیمتی ملبوسات لے گئے ،تفصیلات کے مطابق عطا مصطفی کے گھر رات کے وقت اس وقت چور گھس آئے۔
جب اہلخانہ صحن میں سورہے تھے ،چور 9لاکھ روپے کی سونے کی 2انگوٹھیاں‘ 2چوڑیاں ، ایک جوڑی بالیاں ،دو کوکے ایک ہار کل وزن سونا ساڑھے 4تولے ،1لاکھ 30ہزار کی نقدی اور 5ریشمی سوٹ مالیتی پندرہ ہزار لے گئے ،اہلخانہ صبح نماز کے لیے اٹھے تو گھر کے دروازے کھلے تھے کمروں میں جا کر چیک کیا قیمتی سامان چوری ھو چکا تھا جس کی اطلاع 15 پر دی گئی تھانہ شاہ پورصدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔