3منشیات فروش گرفتار،1کلو 800 گرام چرس،100لٹر شراب برآمد
بھاگٹانوالہ(نما ئندہ دنیا)لکسیاں پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، رنگزیب سے چرس 1کلو 800گرام،نواز سے شراب 50لٹر اور عامر سے شراب 50 لٹر برآمد کر لی گئی۔
منشیات فروشوں کیخلاف تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔،ڈی پی او فیصل کامران نے کہا ہے کہ منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیوں جاری رہیں گی، مکروہ دھندہ کرنے والے کسی رعا یت کے مستحق نہیں ۔