ڈاکٹر شکیب اللہ ریٹائرڈ ملازمین کے احتجاجی کیمپ میں پہنچ گئے ، پنشن جاری کر دی

ڈاکٹر شکیب اللہ ریٹائرڈ ملازمین  کے احتجاجی کیمپ میں پہنچ  گئے ، پنشن جاری کر دی

کندیاں(نمائندہ دنیا )وائس چانسلرگومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ ریٹائرڈ ملازمین کے احتجاجی کیمپ میں پہنچ گئے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ تمام ملازمین میرے لیے برابر ہیں،جتنے بھی ملازمین ہیں ان کی پنشن آج ہی جاری کر دی جائے گی۔

 مزید کہا کہ ملازمین کو دعوت دیتا ہوں کہ مل بیٹھ کر کوئی مستقل لا ئحہ عمل طے کرتے ہیں اور جو لوگ یہ الزامات لگا رہے ہیں کہ گومل یونیورسٹی میں سینکڑوں بھرتیاں کی گئی ہیں وہ ثابت کر دکھائیں کہ کتنی بھرتیاں ہوئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں