واپڈا آفس سے ملازم کاموٹر سائیکل چوری

شاہ پور(نمائندہ دنیا)ڈی ایس پی شاہ پور کے دفتر کے قریب،آفس سے واپڈا ملازم کا موٹر سائیکل چوری ھوگیا۔
غلام عباس اپنی ڈیوٹی ختم کر کے جب واپس گھر جانے لگا تو دفتر واپڈا میں اسکا موٹر سائیکل موجود نہ تھا جسکی اطلاع 15 پر دی گئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔جائے وقوع چیک کیا اور غلام عباس کی رپورٹ پر تھانہ شاہ پورصدر میں مقدمہ درج کر لیا تاحال کسی قسم کا سراغ نہیں مل سکا ۔