پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام  ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔

 سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر فاروق ’ ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن یاسر رضوان اور ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد شہباز سرور سمیت پچاس کے قریب کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔ سیمینار میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نئے فوڈ سٹی پروجیکٹ کی ا ہمیت اور فوڈ انڈسٹری کے مختلف شعبوں پر اس کے دور رس اثرات بارے بتایاگیا ۔ اس طرح پنجاب فوڈ اتھارٹی کے جاری دیگر پراجیکٹس کے بارے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں