ضلعی انتطامیہ اور ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں سرکاری سکولوں میں آئی ٹی لیبز بنانیکا معاہدہ

سرگودھا، بھیرہ(سٹاف رپورٹ، نامہ نگار) ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور ضلعی انتطامیہ نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کر دئیے ہیں۔
جس کے تحت ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن ضلع سرگود ھا کے تاریخی شہر بھیرہ کے دو سرکاری سکولوں میں جدید سہولتوں سے آراستہ آ ئی ٹی لیب بنائے گی ، ڈپٹی کمشنر سرگود ھا کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن اکبر خان نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے ،اس موقع پر بتایا گیا کہ ترین فاؤنڈیشن ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھیرہ اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول بھیرہ میں جدید سہولتوں سے آراستہ آئی ٹی لیب بنائے گی ۔