ترقی پانے والے ا نسپکٹرز،سب انسپکٹر زکو بیج لگانے کی تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ترقی پانے والے ا نسپکٹر اور سب انسپکٹر کو اُن کے نئے عہدوں پر ترقی کے بیج لگانے کی تقریب آر پی او آفس میں منعقد ہوئی۔آر پی او شارق کمال صدیقی نے ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران اور ڈی پی او میانوالی مطیع اﷲ خان کے ہمراہ14 انسپکٹرزاور 9 سب انسپکٹرزکو بیج لگائے ۔
ترقی یاب ہونے والے اہلکاروں کے عزیز و اقارب کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔اس موقع پر آر پی او شارق کمال صدیقی نے ترقی حاصل کرنے والے پولیس افسران کو مبارکباد دی اور کہابلاشبہ ترقی پا لینا خوشی کا باعث بنتا ہے اور عزم و حوصلہ کو مزید بلند کرتا ہے ۔اصل خوشی یہ ہے کہ ہم مایوس اور پریشان لوگوں کے مسائل حل کر کے اُن کی مایوسی کو خوشی میں بدلیں ۔ آ پ کی ترقی سے محکمانہ توقعات بھی بڑھی ہیں۔ظالم کے سامنے اور مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوں۔اس ترقی کا حاصل آپ کے رویوں میں مثبت تبدیلی ہے ۔اس موقع پر ترقی یاب ہونے والے سب انسپکٹر ز کے تبادلے اُن کی پسند کے اضلاع میں کیے جانے کے احکامات بھی جا ری کیے گئے ۔