7مقدمات میں مطلوب چور گرفتار،7موٹر سائیکلیں برآمد

7مقدمات میں مطلوب چور گرفتار،7موٹر سائیکلیں برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موٹر سائیکل چوری کے 7 مقدمات میں مطلوب ملزم پولیس کی گرفت میں آ گیا بتایا جاتا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے کئی روز کی ریکی کے بعد موٹرسائیکل چور کو حراست میں لے لیا جس کا نام سہیل بتایا جاتا ہے۔۔

 ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم سے اب تک سات موٹرسائیکلیں برآمد ہو چکی ہیں جو کہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دی گئیں جبکہ اس سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے ،ڈی پی او نے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او اور اسکی ٹیم کو شابا ش دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں