ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کر کے قلع قمع انتہائی ضروری ہے ،میجر (ر) کاظم علی خان

 ملک دشمن عناصر کو بے نقاب  کر کے قلع قمع انتہائی ضروری  ہے ،میجر (ر) کاظم علی خان

بھیرہ(نامہ نگار)ملک اس وقت نازک صورتحا ل سے گزر رہا ہے عسکری قیادت اور سول سوسائٹی کے درمیان سوچی سمجھی سازش کے تحت اختلافات پیدا کئے جارہے ہیں اس میں ملوث ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کر کے ان کا قلع قمع انتہائی ضروری ہے ۔۔

ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اداروں پر تنقید کرنا آسان ہے سوشل میڈیا پر حقائق سامنے لانے چاہئیں‘ہر ادارہ ہمارے ملک کی حفاظت کا ضامن ہے تقریب میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں